Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں 15 دنوں سے اے ٹی ایم مشینیں بند

یلاریڈی میں 15 دنوں سے اے ٹی ایم مشینیں بند

عوام کو مشکلات ، بینکوں میں رقم نہیں

یلاریڈی /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کو اپنی جمع رقم نکالنے کیلئے ہر روز بے شمار مشکلات سے گذرنا پڑ رہا ہے ۔ یلاریڈی مستقر کے کسی بھی ATM مشین میں رقم موجود نہیں ہے اور نہ بینکوں میں طلب کی گئی مکمل رقم کھاتہ دار کو دی جارہی ہے ۔ کیونکہ بینکوں میں کرنسی ہے ہی نہیں تو عہدیدار کہاں سے لاکر دیں گے ۔ کئی بینک کرنسی اور عوام سے خالی پڑے ہیں۔ کوئی کھاتہ دار اپنی رقم جمع کرنے سے اچھا اپنے پاس ہی اسے محفوظ رکھنا بہتر تصور کر رہا ہے ۔ کیونکہ آئے دن بینکوں کے جدید شرائط اور ضرورت پڑنے پر رقم نہ ملنے کی شکایتوں سے کھاتہ داروں کو بینکوں پر سے بھروسہ ختم ہوچکا ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد سے جیسے بینکوں کا زوال آغاز ہوچکا ہے ۔ یلاریڈی ایس بی آئی کے بڑے کھاتہ دار لین دین آندھرا بینک سے کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ اس لئے کہ ایس بی آئی کے تحت نئے شرائط کھاتہ داروں کو قبول نہیں ہیں کہ ایک ماہ میں تین سے زائد مرتبہ کھاتہ میں رقم جمع کروانے پر چارجس عائد ہوں گے وغیرہ ، چھوٹے تاجر بھی اب بینکوں کا رخ کرنے سے پرہیز کر رہے ہیں ۔ کیونکہ انہیں ضرورت کے وقت روپئے نہیں مل رہے ہیں ۔ نوٹ بندی کے دوران بینک عہدیدار جتنا غیر معمولی کام کیا ہے ۔ اس سے کہیں زیادہ یہ عہدیدار کھاتہ داروں کا انتظار کرکے گذار رہے ہیں اور کوئی کھاتہ دار رخ کرنے کو راضی نہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ بنک اپنا وقار کھوچکے ہیں ۔ مرکزی حکومت کی ایک غلط پالیسی نے بینکوں کے نظام کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے ۔ عوام روز اے ٹی ایم کے چکر لگاکر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ بینک سے جتنی رقم نکل رہی پھر واپس 10 فیصد بھی نہیں آریہ ہے تو کرنسی کیسے رہے گی یہ رویہ ملک کو تباہ ہونے کی طرف لے جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT