Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں 96 فیصد پلس پولیو پروگرام مکمل

یلاریڈی میں 96 فیصد پلس پولیو پروگرام مکمل

یلاریڈی /22 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میں منعقدہ پلس پولیس خوراک پروگرام 96 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت عملہ نے بتایا کہ منڈل میں 5634 نونہالوں میں سے 5405 کو یہ خوراک پلائی گئی ۔ مقامی سرکاری دواخانہ پر منڈل پریدش صدر مسٹر گنگادھر نے پولیو خوراک پلاکر پروگرام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ZPTC سامیل منڈل پریشد رکن سخاوت علی اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ پر منڈل پریشد صدر روشماں نے معصوموں کو خوراک پلایا ۔ منڈل کے 4185 بچوں کو پولیو خوراک پلانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جس میں 3901 بچوں کو پہلے دن پلایا گیا ۔ جو 93.2 فیصد رہا ۔

TOPPOPULARRECENT