Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کو ریلوے لائن کیلئے پارلیمان سے نمائندگی

یلاریڈی کو ریلوے لائن کیلئے پارلیمان سے نمائندگی

یلاریڈی۔/2مئی،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کو ریلوے لائن سے مربوط کرنے مقامی سیاسی قائدین نے ظہیرآباد رکن پارلیمان مسٹر بی بی پاٹل کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے نمائندگی کی۔ ایک تقریب میں شرکت کو آئے رکن پارلیمان سے مل کر مقامی قائدین نے یلاریڈی کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے ریلوے لائن کا قیام عمل میں لانے کی خواہش کی۔ جس پر مسٹر بی بی پاٹل رکن پارلیمان نے تیقن دیا کہ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں بات کروں گا۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر، زیڈ پی ٹی سی سامیل، مارکٹ کمیٹی چیرمین وینکٹ رام ریڈی، سابق ZPTC شیخ غیاث الدین منڈل پریشد نائب صدر سرینواس، ٹی آر ایس منڈل صدر ودیا ساگر، جنرل سکریٹری راملو، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی، راج شیکھر، رکن معاون منڈل پریشد محمد عبدالرفیق اور دوسرے موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT