Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کو ڈیویژن بنانے دستخطی مہم

یلاریڈی کو ڈیویژن بنانے دستخطی مہم

یلاریڈی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کو ڈیویژن مرکز بنانے کیلئے اور منڈل ناگی ریڈی پیٹ کو یلاریڈی حلقہ سے الگ نہ کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے دستخطی مہم کا آغاز کیا ۔ قائدین نے کہا کہ یلاریڈی ہر شعبہ میں پسماندہ کہلانے پر اسے اگر ڈیویژن کی حیثیت دے دی جائے تو ترقی کی سمت گامزن ہونے میں مدد ملے گی ۔ قائدین نے تمام گروپوں کی عوام سے اس مہم میں ساتھ دینے کا مشورہ دیا کہ یلاریڈی کو مزید پسماندہ ہونے سے بچایا جاسکے ۔ یلاریڈی منڈل کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ پوچارم پراجکٹ جو پینے کیلئے اور کاشت کیلئے بے حد ضروری ہے اسے حلقہ سے الگ نہ کرتے ہوئے ناگی ریڈی پیٹ کی حلقہ میں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ دستخطوں کے ذریعہ حکومت سے اس تعلق سے اپیل کی جائے گی ۔ اس موقع پر سرپنچ دیویندر سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین ، سریکانت جناردھن ریڈی ، سریندر راؤ ، بالراج ، سائی راملو اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT