Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کی معلمہ کا قومی ایوارڈ کیلئے انتخاب

یلاریڈی کی معلمہ کا قومی ایوارڈ کیلئے انتخاب

یلاریڈی 20 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر سے تعلق رکھنے والی معلمہ وجئے لکشمی کو اس سال بہترین معلمہ کی حیثیت سے قومی ایوارڈ کے لئے انتخاب عمل میں آیا ۔ تفصیلات کے بعد مستقر پر ہی معلمہ بن کر خدمات کا آغاز کیا تھا جو فی الوقت نظام آباد کے کولاس پور اسکول صدر معلمہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ 2011-12 میں بھی انہیں ریاست میں بہترین معلمہ کا ایوارڈ عطا کیا گیا تھا ۔ 5 سپٹمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کریں گی ۔ اس سال بہترین معلمہ کی حیثیت سے قومی ایوارڈ پانے والی وجئے لکشمی کے والد وینکٹیا بھی 1980 میں بہترین مدرس کی حیثیت سے قومی ایوارڈ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں حاصل کیا تھا ۔ وجئے لکشمی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی بہترین خدمات سے اعلی مقام پایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT