Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کی ہوٹلوں اور کرانہ شاپس کی تنقیح

یلاریڈی کی ہوٹلوں اور کرانہ شاپس کی تنقیح

ملاوٹی تیل استعمال کرنے پر سخت کارروائی کرنے ڈی ایس پی کا انتباہ
یلاریڈی /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملاوٹی تیل فروخت کرنے پر مقدمات درج کرکے سخت کارروائی کرنے کا یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر نرسمہا نے انتباہ دیا ۔ انہوں نے مستقر کی ہوٹلس ، چکن سنٹر ، کرانہ شاپس پان شاپس کی اچانک تنقیح کی اور بنا پیاکنگ کا خوردنی تیل اور بارکوڈ درج نہ ہونے والا تیل ضبط کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ انہوں نے جمعرات کی شب مختلف دوکانات پر دھاوا کرتے ہوئے مزید کہا کہ نقلی تیل وغیرہ فروخت کرکے عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ نہ کریں ۔ برانڈیڈ تیل ہی فروخت کرنے کا مشورہ دیا ۔ پان شاپس پر زردہ ، گٹکھا وغیرہ فروخت کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ چکن سنٹروں پر صاف صفائی کا مکمل خیال رکھنے اور تازہ چکن فروخت کرنے کو کہا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئیں احکامات کی بناء پر پولیس نے تنقیحات کرنے کی بات کہی ۔ دو چکن سنٹروں کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔ ہوٹلوں میں بھی کھانے پینے کی غذاؤں کو صاف ستھرا رکھنے اور تیلوں کے استعمال کا معائنہ کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ پر بھی پولیس نے چکن سنٹر اور ہوٹلوں پر دھاوا کرکے تنقیح کی ۔ ملاوٹی تیلوں کے استعمال پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ ہوٹلوں میں ناقص غذاؤں کی تیاری پر عوام کی صحت گراں پر منفی اثر پڑ رہا ہے جس سے حکومت نے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ تاخیر سے سہی مگر حکومت کو عوام کی صحت کا خیال تو آیا ۔ اکثر ہوٹلوں ، چکن ، سنٹروں پر صفائی کا فقدان ہونے سے صحت مند زندگی کو خطرہ لاحق تھا ۔ غداء کے تعلق سے ملاوٹی اشیاء پر سخت کارروائی ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT