Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کے منڈلوں کیلئے آنگن واڑی عمارتوں کی منظوری

یلاریڈی کے منڈلوں کیلئے آنگن واڑی عمارتوں کی منظوری

یلاریڈی /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے 16 گرام پنچایتوں کے حدود میں 16 آنگن واڑی عمارتیں منظور کی گئیں ہیں ۔ محکمہ پنچایت راج AE مسٹر ہنماگوڑ نے مزید بتایا کہ NREGS سے پانچ لاکھ روپئے ۔ محکمہ تحفظ اطفال سے تین لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ اسطرح یہ آنگن واری عمارت کیلئے آٹھ لاکھ روپئے منظور کرکے جاری کئے جارہے ہیں۔ منڈل تاڑوائی کے محتلف مواضعات میں 18 آنگن واڑی مستقل عمارتیں منظور کی گئیں ہیں۔ MPDO شریمتی لکشمی نے مزید بتایا کہ علاقہ کرشنا جی واڑی میں دو آنگن واڑی عمارتیں تاڑوائی میں چار برہمناپلی کو دو ، نندی وغیرہ کو ایک ، ایرہ پہاڑ کو تین ، دیمی کلاں کو ایک ، کونڈاپور کو ایک ، شنکر تانڈا کو ایک ، چٹیالا کو ایک اور گنڈوائی کو ایک ، مستقل عمارت کی تعمیرات کیلئے فنڈ کی منظور کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT