Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلا ریڈی ریونیو ڈیویژن کا افتتاح

یلا ریڈی ریونیو ڈیویژن کا افتتاح

یلا ریڈی ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی کو ریونیو ڈیویژن بناتے ہوئے آج دسہرہ تہوار کے موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے یلاریڈی مستقر پر منڈل پریشد آفس احاطہ میں جدید تعمیر کردہ نسواں شکتی عمارت میں RDO آفس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے اس کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا ۔ انچارج RDO مسٹر ناگیش نے اپنے عہدہ  کا جائزہ سنبھالا ۔ اس موقع پر زبردست آتشبازی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ اس کے بعد رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے پولیس اسٹیشن احاطہ میں DSP آفس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر DSP مسٹر بھاسکر ، سب انسپکٹران میں سریدھر ریڈی ، راج شیکھر ، سرکل انسپکٹر انیل کمار ، تحصیلدار پریہ ناگاجیوتی گردوار وینکٹ ریڈی ، پیش  کار بال ریڈی ، MPDO ستیش ریڈی ، منڈل پریشد صدر گنگا دھر ، نائب صدر سرینواس ، رکن منڈل پریشد محمد سخاوت علی ، رکن معاون عبدالرفیق ، منڈل میناریٹی پارٹی صدر محمد یوسف علی ، ٹاؤن صدر عبود بن سعید عرف جاوید ، سنگم پیٹ MPP محترمہ آسیہ اور دوسرے موجود تھے ۔ اس طرح آج سے یلا ریڈی ریونیو ڈیویژن بن چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT