Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلا ریڈ میں راشن ڈیلروں کا دھرنا جاری

یلا ریڈ میں راشن ڈیلروں کا دھرنا جاری

یلار یڈی23؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی منڈل کے 29 راشن ڈیلروں نے اپنے مطالبات کو لیکر اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ راشن ڈیلرس حکومت سے ڈیمانڈ کر رہے ہیں کہ انہیں ہر ماہ کمیشن دینے کے بجائے پندرہ ہزار روپئے تنخواہ مقرر کی جائے اور ملازم سرکار کا درجہ دیا جائے ۔ ان کے مطالبات منظور کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر یلاریڈی کادورہ کرنے والے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے دھرنا دے رہے راشن ڈیلروں سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کی اور اس تعلق سے وزیر اعلیٰ کو توجہ دلانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر راشن ڈیلروں میں باکشن ‘ لکشمی نارائنا ‘ وجئے کمار ‘ سرینواس ‘ مہیشوریڈی ‘ نرسمہاریڈی ‘ رمیش گوڑ ‘ ضلع ڈیلروں کے صدر سریندر ‘ منڈل صدر کسٹیا اور دوسرے موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT