Tuesday , September 19 2017
Home / عرب دنیا / یمنی باغیوں اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات میں تلخی

یمنی باغیوں اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات میں تلخی

کویت۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کویت کی میزبانی میں یمن کے تنازعہ کے پُرامن حل کیلئے حکومت اور باغیوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ گذشتہ روز کویت میں یمنی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے براہ راست مذاکرات میں سخت گرما گرمی دکھائی دی۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور باغیوں کے درمیان راست مذاکرات کے موقع پر اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل والد الشیخ احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر قیدیوں کے معاملات اور تعز شہر میں نہتے شہریوں پر حوثی باغیوں کی مسلسل بمباری پر حکومتی وفد نے سخت احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق براہ راست مذاکرات کے دوران فریقین میں اس وقت سخت گرما گرم گفتگو شروع ہوئی جب باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے مرحلے پر ہتھیار پھینک کر ملک کے تمام سکیورٹی امور سرکاری فوج کے حوالے کر دیں اور دوسرے مرحلے پر سیاسی معاملات پربات چیت کریں۔ اس پر باغیوں کی جانب سے سخت ناراضی کا اظہار کیا گیاحکومتی وفد کا کہنا تھا کہ باغیوں کی مسلح ملیشیا کو ہتھیار ڈالنے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کا کنٹرول حکومت کو سپرد کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT