Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / یمنی باغی ’صعدہ‘ کو متبادل دارالحکومت بنانے کوشاں

یمنی باغی ’صعدہ‘ کو متبادل دارالحکومت بنانے کوشاں

صنعاء ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایک باوثوق ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی باغی اور سابق صدر علی صالح صعدہ گورنری کو صنعاء کے متبادل ملک کا دارالحکومت بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت ہوا ہے جب یمن میں حکومت نواز فورسز اور اتحادی دارالحکومت صنعاء کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ ایک باوثوق ذریعہ نے بھی بتایا کہ ایران نواز حوثی لیڈر عبدالملک_الحوثی اور سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح صعدہ گورنری کو ملک کا متبادل دارالحکومت بنانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ صنعاء کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد ان کے پاس کوئی متبادل مرکز نہیں رہے گا۔ اس لیے وہ اپنے گڑھ صعدہ کو نیا دارالحکومت بنانے کی تجویز پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صعدہ کو صنعاء کا متبادل دارالحکومت قرار دینے کی تجویز حوثیوں کی جانب سے پیش کی گئی جسے سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح نے بھی پسند کیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثی لیڈر صعدہ ہی کو ملک کا مستقل دارالخلافہ بنانے پر مْصِر ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ دارالحکومت صنعاء کے بجائے صرف صعدہ قرار پائے۔

TOPPOPULARRECENT