Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / یمنی بحران کا واحد حل سیاسی مذاکرات :الجبیر

یمنی بحران کا واحد حل سیاسی مذاکرات :الجبیر

دبئی۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمنی بحران سے باہر نکلنے کا واحد راستہ سیاسی طریقہ کار میں مضمر ہے۔ اس مقصد کے لئے یمن میں قومی مذاکرات، خلیجی تجاویز اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادیں ہی بنیاد بن سکتی ہیں۔روم میں اپنے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اب بھی ہم سیاسی مذاکرات کو یمنی مسئلے کے حل کی کلید سمجھتے ہیں۔ ان سیاسی مذاکرات کی بنیاد خلیجی ملکوں کی کوششیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 بن سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی یمنی عوام کا حصہ ہیں۔ وہ یمن کے مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم انہیں کوئی خصوصی کردار یا پھر حکومت سے ہٹ کر ملیشیا تشکیل دینے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں سیاسی مذاکرات کی حمایت کے لئے تیار ہیں۔ ہم خلیج تعاون کونسل میں اور دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے مذاکرات کہ جن پر عمل درآمد کے بعد یمن کو مستقبل میں اپنے اقتصادی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔سعودی وزیر خارجہ منگل کو ماسکو کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ شام مسئلہ پر روسی ہم منصب سے بات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT