Monday , August 21 2017
Home / دنیا / یمنی بحران کے حل کیلئے جنیوا میں مذاکرات شروع

یمنی بحران کے حل کیلئے جنیوا میں مذاکرات شروع

جنیوا ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں جاری لڑائی کے خاتمے اور فریقین کو جنگ بندی پرآمادہ کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے صدر مقام جنیوا میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ہونے والے مذاکرات میں یمن کی آئینی حکومت اور باغیوں کے نمائندہ شریک ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان احمد فوزی نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ یمن کے بحران سے متعلق مذاکرات کی شروعات خوش گوار ماحول میں ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی خواہش ہے کہ فریقین اس اجلاس میں یمن میں مستقل جنگ بندی کا فیصلہ کریں۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے یمن اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن میں متحارب فریقین کے درمیان جاری لڑائی عارضی طور پر بند کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT