Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

صنعاء۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان مذاکرات کے آئندہ دور سے قبل ایک یا دو ہفتے کیلئے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یمنی عہدیداروں نے بتایا ہیکہ دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد اور حوثی باغیوں کے درمیان بات چیت میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔یمنی عہدیداروں کا اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا ہیکہ مذاکرات کا آئندہ دور اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ یمنی عہدیداروں کے بقول حوثی شیعہ باغیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد سے بھی اتفاق کیا ہے،اسکے تحت وہ اپنے ہتھیار حوالے کرنے اور دارالحکومت صنعا سمیت اپنے زیر قبضہ علاقوں سے انخلاء کے پابند ہیں۔ واضح رہیکہ یمن میں پہلے بھی متعدد مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق ہوچکا ہے مگر برسرزمین اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جاسکا تھا اور تنازعہ کے فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT