Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / یمنی فوجی کے ہاتھوں 3القاعدہ کے قیدی ہلاک

یمنی فوجی کے ہاتھوں 3القاعدہ کے قیدی ہلاک

عدن ۔17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نوجوان فوجی جس نے یمن میں القاعدہ کے خلاف کارروائیوں میں شرکت کی ہے ‘ تین جہادیوں کو جو زیر حراست تھے اور جنہوں نے اپنے والد کو جو کرنل تھے ہلاک کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا تھا ‘ قتل کردیا ۔ یہ فوجی حکومت یمن کی سراغ رساں خدمات کا رکن تھا ۔ اس نے اچانک ان قیدیوں کو ان کی اور اپنے ساتھیوں کی مرضی کے بغیر ہفتہ کے دن تفتیش کے دوران قتل کردیا ۔ ایک ذریعہ کے بموجب فوجی کے ساتھی اس ہلاکت پر برہم ہوگئے لیکن انہیں نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ قبائلی سرداروں نے توثیق کی ہے کہ یہ ہلاکتیں انتقامی کارروائی تھی ‘ جن افراد کو قید میں رکھا گیا تھا وہ گذشتہ ہفتہ صوبہ ابیان کے ضلع واڈیا سے گرفتار کئے گئے تھے ۔ یہ علاقہ القاعدہ کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT