Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / یمنی فوج کا صنعاء کے شمال مشرقی داخلہ پر کنٹرول

یمنی فوج کا صنعاء کے شمال مشرقی داخلہ پر کنٹرول

صنعاء ۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حکومتی فوج نے اہم زمینی پیش قدمی کرتے ہوئے دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرقی داخلی راستے پر’’فرضہ نھم‘‘ کے مقام پر واقع باغیوں کے زیرقبضہ مرکزی فوجی کیمپ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ گذشتہ روز دارالحکومت کے آس پاس حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے اسلحہ مراکز پر اتحادی طیاروں نے بمباری کی ہے اور ان حملوں میں ان کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہو گیا ہے۔نھم محاذ پر یمنی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں پر قبضہ کرلیا اور حوثیوں کو وہاں سے پسپا کر دیا گیا ہے۔ مشرقی صنعاء میں واقع فوجی کیمپ اس وقت یمن کی نیشنل آرمی اور اس کی معاون مزاحمتی ملیشیا کے محاصرے میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT