Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / یمنی فورسیس نے تعز کا محاصرہ توڑ دیا

یمنی فورسیس نے تعز کا محاصرہ توڑ دیا

صنعاء ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی عوامی مزاحمتی ملیشیا اور سرکاری فوج نے مشترکہ آپریشن میں وسطی شہر تعز کے گرد مغربی محاذ سے باغیوں کا محاصرہ توڑ دیا ہے جس کے بعد باغی علاقے سے فرار ہو رہے ہیں۔سرکاری فوج اور اس کی معاون ملیشیا نے جبل ھان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی تعز سے الضباب کے علاقے کو ملانے والی شاہراہ بھی محفوظ کرلی گئی ہے۔تعز کے شمالی محاذ بالخصوص شاہراہ الاربعین، عصیفرہ، الزنو کالونیوں اور دیگر مقامات پر باغیوں اور حکومتی فوج ک درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اتحادی فوج کے طیاروں نے تعز کے شمال مغرب میں فضائی حملوں میں باغیوں کے تین ٹینک تباہ کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT