Tuesday , September 19 2017
Home / عرب دنیا / یمنی کابینہ میں غیرمعمولی تبدیلی، مرکزی بنک عدن منتقل

یمنی کابینہ میں غیرمعمولی تبدیلی، مرکزی بنک عدن منتقل

صنعاء ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)یمن کے صدر منصور ہادی نے اپنی کابینہ میں غیرمعمولی ردو بدل کیا ہے۔ ساتھ ہی یمنی حکومت نے مرکزی بنک کا صدر دفتر صنعاء سے عدن منتقل کردیا ہے۔ منصور ہادی نے وزیراعظم احمد عبید بن دغر کی کابینہ میں تبدیلی کی ہے اور وزارت اطلاعات اور مالیات کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں۔ مرکزی بنک کے گورنر کو ہٹا کر نیا گورنرمقرر کرتے ہوئے بنک کا ہیڈ کوارٹر صنعاء سے عدن منتقل کردیا ہے۔کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے معمر مطہر الاریانی کو وزیر اطلاعات و نشریات، محمد عبدالمجید قباطی کو وزیرسیاحت، احمد عبید الفضلی کو وزیرمالیات، احمد زبین عطیہ کو وزیراوقاف ومذہبی امور، حسین عبدالرحمان باسلامہ کو اعلیٰ تعلیم، عبداللہ سالم الملس کو وزیر تعلیم اسکولز اور مروان احمد دماج کو وزیر ثقافت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔اسی طرح کابینہ میں شامل ہونے والے نئے چہروں میں عبدالغنی حفظ اللہ جمیل اور عبدالرب صالح السلامی بھی شامل ہیں جنہیں وزیرمملکت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT