Monday , June 26 2017
Home / عرب دنیا / یمن امن مذاکرات کیلئے وزیرخارجہ امریکہ کا دورۂ عمان

یمن امن مذاکرات کیلئے وزیرخارجہ امریکہ کا دورۂ عمان

مسقط ۔ 14 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے آج عمان میں سرکاری عہدیداروں سے بات چیت کی تاکہ یمن کی 19 ماہ طویل خانہ جنگی کے خاتمہ کے لئے امن مذاکرات منعقد کئے جائیں۔ کیری اور وزیر خارجہ عمان یوسف بن علاوی نے سلطنت کے یمن میں انسانی بنیادوں پر اور پرامن کردار کی ادائیگی پر تبادلۂ خیال کیا ۔ بعد ازاں جان کیری نے سلطان قابوس سے ملاقات کرکے علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال کیا ۔ یہ بحیثیت وزیر خارجہ امریکہ اُن کا آخری بیرونی دورہ ہے۔ صدر امریکہ براک اوباما اور اُن کی کابینہ جنوری میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائے گی ۔ وزیر خارجہ نے یمن کے تنازعہ کی یکسوئی پر زور دیا جہاں ایران کی حمایت یافتہ باغی حکومت سے برسرجنگ ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT