Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / یمن : بیت المعمرین پر فائرنگ مہلوکین میں چار ہندوستانی بھی شامل

یمن : بیت المعمرین پر فائرنگ مہلوکین میں چار ہندوستانی بھی شامل

عدن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شہر عدن میں معمر افراد کیلئے چلائے جانے والے ایک بیت المعمرین پر بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس میں 16 افراد بشمول چار ہندوستانی نرسیں ہلاک ہوگئے۔ عدن کے شیخ عمان ڈسٹرکٹ میں واقع مذکورہ سنٹر پر حملہ آوروں نے ہلہ بولتے ہوئے پہلے ایک گارڈ کو ہلاک کردیا اور بعدازاں وہاں موجود دیگر افراد پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ اسی دوران ایک عہدیدار نے شبہ کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق دولت اسلامیہ سے ہوسکتا ہے جو آج کل عدن میں اپنا موقف مستحکم کرنے کوشاں ہے۔ صدر منصور ہادی نے عدن کو یمن کو عارضی دارالخلافہ قرار دیا تھا کیونکہ صنعاء ستمبر 2014ء سے حوثی باغیوں کے قبضہ میں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT