Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / یمن :سعودی زیر قیادت فضائی حملوں میں 20 ہلاک

یمن :سعودی زیر قیادت فضائی حملوں میں 20 ہلاک

صنعاء ۔ 22 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے فوجی عہدیداروں نے کہا کہ سعودی زیر قیادت مخلوط اتحاد نے 12 سے زیادہ فضائی حملے حکومت مخالف باغیوں پر صوبہ تعیز میں کئے جس کے نتیجہ میں کم از کم 20 افرادہلاک ہوگئے ۔ یہ فضائی حملے 15 باغی جنگجوؤں کو بھی ہلاک کرچکے ہیں۔ فوجی عہدیداروں کے بموجب اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 5 باغی شہر بیہان کے مضافاتی علاقہ شبوا میں اور 8 شہری صوبہ جوف میں جنگ کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ یمن میں بین الاقوامی سطح پر مسلمہ اور امریکہ کی حلیف حکومت کی تائید میں سعودی زیر قیادت مفلوک اتحاد حوسی باغیوں پر گزشتہ مال سے حملے کر رہے ہیں ۔

یمنی فوج کی صنعاء کی جانب پیش قدمی سے حوثی خوفزدہ
صنعاء ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی سرکاری فوج نے صنعاء  کے مضافات میں اہم فوجی ٹھکانوں اور پہاڑی چوٹیوں پر قبضے کے بعد دارلحکومت کی جانب پیش قدمی کے تناظر صنعاء پر قابض باغی ملیشیا نے اپنے جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر منتقلی شروع کر رکھی ہے اور اس ضمن میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق باغی ملیشیا کی صفوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ باغیوں نے صنعاء میں جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے تلاشی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ نیز دارلحکومت کی سڑکوں پر بکتر بند گاڑیاں بکثرت دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ ‘نھم’ ڈائریکٹوری میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے صنعاء کے اردگرد اہم اسٹرٹیجک مقامات کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے شہر پر بڑے پیمانے پر سیکیورٹی انتظامات اٹھائے ہیں۔باغیوں نے صنعاء میں نئی فوجی چیک پوسٹیں قائم کر کے شہر کے اندر اور داخلی راستوں پر بکتر بند گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں۔ حوثیوں کے زیر قبضہ فوجی کیمپوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور وہاں سے اسلحہ اور گولا بارود نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ صنعاء کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی جا رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT