Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / یمن سے داغے ہوئے راکٹ کو سعودی نے روک دیا

یمن سے داغے ہوئے راکٹ کو سعودی نے روک دیا

ریاض ۔21 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحادی فوج نے جو یمن میں باغیوں سے جنگ کررہی ہے، کہا کہ سعودی فضائی دفاعی شعبوںمیں یمن سے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر جزان پر داغے ہوئے ایک راکٹ کو روک دیا۔ اس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا۔ آج علی الصبح راکٹ فائر کیا گیا تھا لیکن اس سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور نہ کسی جائیداد کا نقصان ہوا۔ سعودی فضائیہ نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن میں راکٹ داغنے کے مرکز کو تباہ کردیا۔ سعودی زیرقیادت اتحادی فوج یمن کے باغیوں کو گذشتہ مارچ سے حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔ سرحد پار شلباری سے سعودی سرحدی گارڈ اور فوجی اس جنگ کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی امدادی گروپ کا کہنا ہیکہ جنگ سے یمن میں 2000 ہلاک اور 8000 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT