Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / یمن سے قریب کشتی حادثہ میں 60 افراد ڈوبنے کا اندیشہ

یمن سے قریب کشتی حادثہ میں 60 افراد ڈوبنے کا اندیشہ

صنعاء۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمنی حکومت کے ایک بیان کے مطابق 60 افراد کے بحیرہ عرب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ جس کشتی میں وہ سفر کررہے تھے، وہ لاپتہ ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مسلمہ یمنی حکومت کے بیان کے مطابق کشتی دور دراز کے جزیرہ سوکوترا سے 40 کیلومیٹر کے فاصلے پر پانچ دن قبل لاپتہ ہوگئی تھی۔ جنوبی صوبہ حضرموت سے کشتی اپنے سفر پر روانہ ہوئی تھی جس میں خواتین اور بچے سوار تھے۔ دوسری طرف حضرموت کے گورنر احمد بن برک نے بتایا کہ اب تک صرف 2 افراد کو بچایا جاسکا ہے اور مابقی کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ مارچ 2015ء سے یمنی شہروں اور جزیرہ کے درمیان پروازوں کا سلسلہ اس وقت سے منقطع ہے۔ جب سعودی کی قیادت والی اتحادی فوج نے کارروائیاں شروع کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT