Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / یمن سے میزائیل حملہ ، دو سعودی فوجی ہلاک

یمن سے میزائیل حملہ ، دو سعودی فوجی ہلاک

ریاض ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی فوج نے کہا کہ سرحد پر یمن سے داغے ہوئے ایک میزائیل کی وجہ سے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ فوجی سرحدی علاقے جیزان میں ہلاک ہوئے۔ سعودی عرب یمن کے باغیوں اور ان کے حلیفوں پر گذشتہ مارچ سے فضائی حملے کررہا ہے۔ کئی سعودی فوجی سرحد پار سے حملوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان حملوں کا آغاز سعودی عرب زیرقیادت حلیف ممالک کے یمن پر فضائی حملے شروع ہونے کے بعد ہوا ہے۔ بیشتر میزائیل حملے باغیوں اور ان کے حلیفوں نے داغے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہیکہ یمن میں صحت کی سہولتیں موجود نہ ہونے کی وجہ سے 4 ہزار سے زیادہ افراد جنگ کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ تمام مخلوط اتحاد کے فضائی حملوں کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ باغیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں پر گذشتہ سال قبضہ کرلیا تھا جس کی وجہ سے ملک کے سعودی شہری اور امریکہ کی حمایت یافتہ صدر عابد ربو منصور ہادی سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT