Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / یمن فضائی حملے میںہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

یمن فضائی حملے میںہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

دبئی، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں کل ایک ہوٹل کو نشانہ بنا کرکئے گئے فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے ۔ جائے حادثہ پر موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دارالحکومت صنعا سے 20 کلومیٹر دور جائے حادثہ پر دھماکے کے بعد ہوٹل کی چھت گر گئی مسلح حوثی گروپ کے کنٹرول والے المسیرا ٹی وی کے مطابق حکومت نے مرنے والوں کی تعداد 46 بتائی ہے لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہو سکاہیکہ مرنے والوں میں کتنے شہری یا باغی شامل ہیں۔ ایمرجنسی کارکن یحیی حسین نے بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے ہوٹل کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ واقعہ کے وقت ہوٹل میں تقریباً 100 افراد موجود تھے ۔ طبی ٹیم نے جائے حادثہ سے35 نعشیں اور جسم کے مختلف اعضاء برآمد کئے ۔ واقعہ میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے ہیں اور باقی لوگ اب بھی ہوٹل کے ملبہ میں دبے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT