Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / یمن مذاکرات میں اختلافات برقرار

یمن مذاکرات میں اختلافات برقرار

کویت سٹی۔ 25 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے متحارب گروپس نے آج پانچویں دن بھی کویت میں امن مذاکرات جاری رکھے لیکن اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اختلافات ہنوز برقرار ہیں۔ اقوام متحدہ ترجمان نے بتایا کہ حکومت اور شیعہ حوثی باغیوں کے مابین کل سکیورٹی ، سیاسی اور انسانی بنیادوں پر مختلف اُمور کے بارے میں تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا ۔ آج پھر بات چیت کا سلسلہ جاری رہا لیکن اختلافات برقرار تھے اور ہرفریق اپنے موقف پر اٹل ہے ۔ سیاسی یکسوئی کے سلسلے میں بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT