Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / یمن میں امریکی فضائی حملوں میں چھ عسکریت پسند ہلاک

یمن میں امریکی فضائی حملوں میں چھ عسکریت پسند ہلاک

واشنگٹن 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی یمن میں گذشتہ ہفتے امریکی افواج نے فضائی حملے کرتے ہوئے چھ القاعدہ لڑاکوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ یہ ہلاکتیں تین علیحدہ کارروائیوں میں ہوئیں۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ امریکی سنٹرل کمان نے ایک بیان میں کہا کہ عرب جزیرہ نما میں القاعدہ علاقہ کیلئے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور امریکہ اس کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کو شکست دینے کے عزم کے پابند ہیں اور اس کے محفوظ مقامات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے علاقہ میں القاعدہ کو انتہائی سنگین خطرہ قرار دیا جاتا ہے اور اکثر و بیشتر یہاں فضائی حملے کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT