Tuesday , July 25 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں 5 مشتبہ جہادی ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں 5 مشتبہ جہادی ہلاک

عدن۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کے پانچ مشتبہ انتہا پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد جہادیوں کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کل جملہ دو ڈرون جمع کئے گئے جن میں پہلا حملہ جنوبی صوبہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا جس میں دو مشتبہ جہادی ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا حملہ ماریب صوبہ میں ایک کار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا جس میں تین جہادی ہلاک ہوئے۔ دریں اثناء پنٹگان نے 3 اپریل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں جہادیوں کے ٹھکانوں پر 28 فروری سے زائد از 70 حملے کئے گئے ہیں۔ امریکہ القاعدہ کی یمن شاخ کو خطرناک ترین تصور کرتا ہے اور مغرب پر متعدد حملوں کیلئے اسی شاخ کو موردالزام ٹھہراتا آیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT