Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / یمن میں امن مذاکرات کی بحالی کیلئے پْرامید: سعودی سفیر

یمن میں امن مذاکرات کی بحالی کیلئے پْرامید: سعودی سفیر

روسی باغیوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی کوشش
اقوام متحدہ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں متعیّن سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اسی ماہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کا نیا دور ہوگا۔اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد گذشتہ کئی ہفتوں سے سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر منصور ہادی اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔سعودی سفیر نے امریکہ میں یمنی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم پْرامید ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ امن مذاکرات بحال ہوجائیں گے”۔انھوں نے بتایا کہ ”حوثی باغی اس سے پہلے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اپنے زیر قبضہ علاقوں کو خالی کرنے کو تیار نہیں تھے لیکن اب وہ اپنے اس مطالبے سے دستبردار ہونے پرآمادہ ہوگئے ہیں اور وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں سے انخلاء کے لیے بات چیت کو تیار ہیں”۔یمنی سفیر خالدالایمنی نے کہا ہے کہ ان امن مذاکرات کے ایجنڈے کو اسی ہفتے قطعیشکل دی جانی چاہیے اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی آیندہ ہفتے نیویارک جائیں گے جہاں وہ ان امن مذاکرات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT