Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں ایک ہزار قطری فوجی تعینات

یمن میں ایک ہزار قطری فوجی تعینات

صنعاء ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے پہلی بار یمن میں اپنے فوجی تعینات کیے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق ایک ہزار قطری فوجیوں کو یمن کے علاقے ماریب میں تعینات کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی بھیجے گئے ہیں۔ ماریب ہی میں گذشتہ ہفتے سعودی اتحاد کے 60 فوجی مارے گئے تھے۔ حوثی قبائلیوں کے ماریب میں گولہ بارود کے ایک ذخیرے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں متحدہ عرب امارات کے 45، سعودی عرب کے دس اور بحرین کے پانچ فوجی شامل تھے۔ اس واقعہ کے بعد متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے یمن میں کئی مقامات پر شدید بمباری کی تھی جبکہ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ ان کا یہ حملہ سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ’جرائم‘ کا بدلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT