Monday , April 24 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں بحراحمر کے اڈے کیلئے جھڑپیں ‘25ہلاک

یمن میں بحراحمر کے اڈے کیلئے جھڑپیں ‘25ہلاک

موکھا۔16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 25فوجی اور باغی ایک اہم فوجی اڈے کیلئے جھڑپوں کے دوران یمن کے مغربی ساحل کے قریب ہلاک ہوگئے ۔ فوجی اور طبی ذرائع کے بموجب حکومت کی وفادار فوجوں نے سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کی مدد سے خالد بن ولید اڈے پر قبضہ کیلئے باغیوں کے ساتھ جنگ شروع کردی تھی ‘ جنہوں نے خالد بن ولید اڈے پر قبضہ کرلیا ہے اور اپنے حلیفوں کے ساتھ گذشتہ دو سال سے اس پر قابض ہیں ۔ کیمپ کے نگران پہاڑ پر حالیہ دنوں میں قبضہ کرنے کے بعد صدر یمن عبدالرب منصور ہادی کی وفادار فوجوں نے دو سمتوں سے کیمپ کی سمت پیشرفت شروع کردی ۔ یہ شہر موکھا سے 20میل کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ حکومت حامی فوجوں نے فبروری میں اس پر اپنا قبضہ بحال کرلیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT