Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں تازہ لڑائی میں 65 باغی ہلاک

یمن میں تازہ لڑائی میں 65 باغی ہلاک

صنعاء۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں جہاں ایک طرف امن بات چیت کا عمل جاری ہے لڑائی میں ایک بار پھر شدت دکھائی دے رہی ہے۔ محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مختلف شہروں میں جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 65 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے گذشتہ روز جنگ بندی کی کم سے کم 85 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ پر حکومتی فورسز اور مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں کم سے کم 45 باغی مارے گئے۔صنعاء کے طبی ذرائع نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ نھم محاذ پر 48 گھنٹوں کے دوران حوثی کمانڈر ابو قیس سمیت کم سے کم 45 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔صنعاء کے نواحی علاقوں البدعہ، حریم اور المدارج میں عینی شاہدین نے گھمسان کی لڑائی کی خبر دی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان بھاری توپ خانے سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ملک کے وسطی علاقے الضالع میں تازہ لڑائی میں 10 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اب گورنری سے متصل مریس کے مقام پر حوثی باغیوں نے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں کم سے کم دس باغی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

TOPPOPULARRECENT