Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں تیل کی پائپ لائن دھماکہ سے اُڑا دی گئی، جہادی حملہ کا شبہ

یمن میں تیل کی پائپ لائن دھماکہ سے اُڑا دی گئی، جہادی حملہ کا شبہ

عدن ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں ایک ریفائنری اور ایک آئیل ٹرمینل کو جوڑنے والی اہم پائپ لائن کو مشتبہ جہادی حملہ میں شدید نقصان پہنچا ہے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ عدن کی بڑی آئیل ریفائنری کے ایک عہدہ دار نے نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ آتش فرو عملہ کسی طرح مہیب آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا، جس نے کل رات اس پائپ لائن کو تباہ کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اس دھماکہ نے ریفائنری کے اسٹوریج ٹینکس کو نقصان نہیں پہنچایا جو مغربی عدن میں واقع ہیں، اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT