Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں جنگ اور فضائی حملے، 40 افراد ہلاک

یمن میں جنگ اور فضائی حملے، 40 افراد ہلاک

صنعا ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے عہدیداروں نے کہا کہ کم از کم 40 افراد گذشتہ دو دن کے دوران یمن میں جنگ اور فضائی حملوں کے دوران ہلاک ہوگئے حالانکہ یہاں فریقین میں جنگ بندی کا جاریہ ہفتہ سے آغاز ہوگیا۔ اس کا مقصد امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنا تھا جو آئندہ ہفتہ کویت میں مقرر ہیں۔ عہدیداروں کے بموجب فضائی حملوں کے نتیجہ میں جو سعودی زیرقیادت اتحادی افواج نے کئے تھے اور حریف گروپ کے درمیان جنگ کا نتیجہ ہیں۔ عہدیداروں کے بموجب اتحادی افواج نے ناہم پر آج فضائی حملے کئے۔ یہ علاقہ صنعا کے مشرق میں واقع ہے۔ ان حملوں سے کم از کم ایک شہری ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔ سرکاری عہدیداروں نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ گذشتہ دو دن کی جنگ اور فضائی حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT