Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں حوثیوں کے راکٹ حملے 6 شہری ہلاک

یمن میں حوثیوں کے راکٹ حملے 6 شہری ہلاک

صنعاء ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمنی فوجی عہدیداروں نے کہا کہ حوثی باغیوں کے داغے ہوئے راکٹ سے 6 شہری بشمول خواتین و اطفال ہلاک ہوگئے۔ جبکہ یہ راکٹ جنوبی تائیز علاقہ سے ٹکرایا۔ فوجی عہدیداروں نے آج کہا کہ اس حملے نے تین قدیم مکانوں کو بھی تباہ کردیا جبکہ قلب ِ شہر کے اطراف ہولناک جنگ جاری ہے۔ باغیوں اور صدر عبدالرب کی وفادار فوجوں میں گزشتہ دو دن سے جھڑپیں جاری ہیں۔ عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یمن میں جنگ دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہے۔ حوثیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرلیا تھا اور سعودی عرب زیرقیادت اتحادی افواج نے باغیوں کے خلاف مارچ 2015 سے جنگ کا آغاز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT