Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / یمن میں خودکش حملے ،پانچ فوجی ہلاک

یمن میں خودکش حملے ،پانچ فوجی ہلاک

عدن ،24فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی زنجیبار شہر میں آج صبح فوج کے ایک کیمپ پر ایک خود کش حملہ میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ۔ حکام اور مقامی لوگوں نے یہ اطلاع دی ۔بتایا جاتا ہے کہ فوجی یونیفارم میں آئے اس شخص نے اپنی کار کو فوجی کیمپ کے باب الداخلہ پر لے جاکر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے شہر میں زوردار دھماکہ کی آواز سنی۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ آور القاعدہ سے وابستہ بتایا جاتا ہے ۔خیال رہے کہ یمن میں مارچ 2015 سے صدر منصور ہادی اور ایران حامی حوثی باغیوں کے درمیان زبردست تصادم جاری ہے ۔ پچھلے چند ماہ سے یمن میں القاعدہ کے حملویں میں اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT