Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں خود کش حملے میں 49 فوجی ہلاک، 40 زخمی

یمن میں خود کش حملے میں 49 فوجی ہلاک، 40 زخمی

عدن، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں آج ایک خودکش حملے میں کم از کم 49فوجی ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق خور مکسر واقع ایک فوجی ٹھکانے کے قریب فوجی اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں لگے تھے ۔ اسی دوران وہاں پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 49فوجی ہلاک اور 80دیگر زخمی ہوگئے ۔گزشتہ ہفتے عدن کے قریب دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ  کے حملے میں تقریباً 50 فوجی مارے گئے تھے ۔عدن یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا عارضی دارالحکومت ہے ۔آئی ایس نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے جانباز نے سکیوریٹی چیک پوائنٹ پر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

TOPPOPULARRECENT