Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں سرکاری فورسس سے جھڑپوں میں 42 باغی ہلاک

یمن میں سرکاری فورسس سے جھڑپوں میں 42 باغی ہلاک

صنعاء ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)یمن کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز اتحادی فوج کے جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں اور حکومتی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 42 باغی ہلاک ہو گئے۔’العربیہ‘ کے مطابق فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعہ کے روز حوثی باغیوں نے تعز شہر کے جبل العروس میں پیش قدمی کی کوشش کی مگر فوج کی جوابی کارروائی میں باغی پسپا ہو گئے۔ اس کارروائی میں کم سے کم 20 حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر ملک کے شمالی شہر الجوف و دیگر مقامات پر کی گئی بمباری میں 11 باغی ہلاک ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT