Monday , March 27 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج کا حملہ، 10 ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج کا حملہ، 10 ہلاک

صنعا، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے کل رات فضائی حملہ کر دیا جس میں 9 خواتین اور ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ اس حملے میں متعدد دوسرے افراد بھی زخمی ہو گئے ۔دارالحکومت صنعا کے شمالی ارھاب ضلع کے ایک شخص نے رائٹرکو بتایا کہ ہوائی حملہ مقامی قبائلی رہنما محمدالنکایہ کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکر کیا گیا۔حملے کے وقت متعدد افراد ایک خاتون کی موت کے بعد وہاں تعزیت کے لئے جمع ہوئے تھے ۔مقامی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق محمدالنکایہ نامی مقامی قبائلی رہنما یمن کے حوثی تحریک سے وابستہ ہیں۔سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج کے ترجمان نے اس واقعہ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT