Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / یمن میں عنقریب پائیدار امن کا قیام متوقع : اسماعیل

یمن میں عنقریب پائیدار امن کا قیام متوقع : اسماعیل

اقوام متحدہ۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ یمن میں دیر پا قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور امن وامان کی منزل ماضی کی نسبت کہیں زیادہ قریب آگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن میں امن وامان کے قیام کیلئے آنے والے چند ہفتے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ’یو این‘ مندوب نے نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کی موجودہ سیاسی اور انسانی صورت حال پر مبنی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کی مساعی سے یمن میں عارضی جنگ بندی کے بعد پرتشدد واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یمن میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے مزید پیش رفت بھی ہوگی۔سلامتی کونسل میں پیش کردہ رپورٹ میں یو این مندوب کا کہنا تھا کہ کویت کی نگرانی میں یمن کے تنازع کے حل کیلئے ہونے والی بات چیت عالمی اور علاقائی تعاون کا تقاضا کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں شامل قوتوں کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کا بھی متقاضی ہے۔

 

یوروگوئے میں ٹورنیڈو کی زد میں آکر چار افراد ہلاک
ڈولوریس۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک یوروگوئے کے شمال مغربی علاقے میں کل جمعہ کی شام ایک زوردار طوفانِ گردوباراں کی زد میں آ کر کم از کم چار افراد ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ٹورنیڈو کی لپیٹ میں یوروگوئے کا شمال مغربی شہر ڈولوریس آیا۔ اِس طوفان کے ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر کی رفتار کے جھکڑ تھے۔ پولیس اور امدادی اہلکار لاپتہ ہو جانے والے ایک درجن افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتہائی طاقتور ٹورنیڈر کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔ یوروگوئے صدر تبارے وازکوئز نے ڈولوریس شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT