Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں فضائی حملوں سے پولیس تنصیب تباہ

یمن میں فضائی حملوں سے پولیس تنصیب تباہ

26 افراد ہلاک ، عمارتیں منہدم ، کاریں تباہ
صنعا ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت مخلوط اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں پولیس کے زیراستعمال ایک عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور تقریباً 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری عہدیداروں نے جو حکومت مخالف حوثی باغیوں کے حامی ہیں، کہا کہ مزید 30 افراد سمجھا جاتا ہیکہ بری طرح تباہ عمارت کے ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فوج نے تیزی سے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور کئی آلات نعشوں اور زندہ بچ جانے والوں کی ملبہ میں تلاش کیلئے بمباری کے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ پولیس گاڑیاں جو اس عمارت کے صحن میں کھڑی ہوئی تھیں، تباہ ہوگئیں۔ قریبی مکانات کو نقصان پہنچا۔ مہلوک اور زخمی پولیس ملازمین اور حوثی باغی تھے۔ جس عمارت پر بمباری کی گئی وہ جزوی طور پر فوج کے استعمال میں تھی اور بعض اوقات حوثی باغی بھی اسے استعمال کرتے تھے۔ فضائی حملہ کل رات آدھی رات سے پہلے ہوا۔ عہدیداروں کے بموجب مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں کیونکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس علاقہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ متحدہ علاقائی اطلاعاتی نیٹ ورک نے یمن میں فضائی حملہ سے ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT