Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک

یمن میں فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک

صنعا ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں طبی عملے کے مطابق سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد کے فضائی حملوں میں کم از کم 41 عام شہری ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حجہ صوبے میں ضلع مستبا کے مصروف بازار کو کم از کم دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کئی بچوں کی لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد فوجی کارروائیاں کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں شروع کی گئی  اس فوجی مہم میں 6200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں نصف عام شہری شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ ہلاک کئے گئے 168 عام شہریوں میں دو تہائی کی ہلاکت فضائی حملوں میں ہوئی تھی۔ منگل کے فضائی حملے کے بعد ایک عینی شاہد شووی حمود نے خبررساں ادارے ’اسوسی ایٹڈ پریس‘ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ’خوفناک مناظر تھے۔ ہر طرف خون اور اعضا بکھرے تھے۔ انھوں نے کہا  کہ لوگوں نے کٹے ہوئے اعضا کو بیگوں اور کمبلوں میں جمع کیا۔

TOPPOPULARRECENT