Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں ڈرون حملے ، 3شہری ہلاک

یمن میں ڈرون حملے ، 3شہری ہلاک

عدن، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی صوبہ شابوا کے السعید میں القاعدہ کے چار مشتبہ دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر کل کئے گئے اتحادی فوج کے ڈرون حملے میں تین شہری ہلاک ہوگئے ۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ امریکہ کی قیادت میں یمن میں القاعدہ کے خلاف جاری مہم کے تحت کئے گئے ڈرون حملے میں تین شہریوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا اہم گڑھ ہے اور حالیہ مہینوں میں امریکی قیادت میں فوج نے اسے حملہ کرنے کیلئے اپنا ہدف بنایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں ایک گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی جبکہ اس کے پاس سے گزر رہے تین شہریوں کی بھی موت ہوگئی۔واضح رہے کہ یہاں ڈرون حملوں میں گزشتہ ماہ چھ شہریوں کی موت اور جنوری میں کم از کم 30 افراد مارے گئے تھے ۔

 

شام میں فضائی حملے میں 18کرد جنگجو ہلاک
بیروت، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی شام میں آج ترکی کے فضائی حملے میں کم از کم 18 کرد جنگجو اور ایک میڈیا اہلکار کی موت ہوگئی۔  شامی حقوق انسانی کی تنظیم کے مطابق ترکی کے فضائی حملے میں کم از کم 18 وائی پی جی کرد جنگجو مارے گئے ۔ تاہم، وائی پی جی کی جانب سے مرنے والوں کے بارے میں فوری طورپر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔  ترک فوج نے آج صبح عراق کی سرحد کے نزدیک شام میں وائی پی جی اور کرد جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے کئے ۔

TOPPOPULARRECENT