Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں ڈرون حملے میں چار مشتبہ جنگجو مارے گئے

یمن میں ڈرون حملے میں چار مشتبہ جنگجو مارے گئے

دوبئی، 14 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی راجدھانی صنعا میں ہوئے ڈرون حملے میں القاعدہ کے چار مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ مقامی افسران نے بتایا ہیکہ صنعا کے مشرقی علاقے میں جنگجوؤن کی گاری کو نشانہ بناکر حملے کئے گئے جس میں القاعدہ کے مقامی کمانڈر سمیت چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ غالباً یہ حملہ امریکہ کی جانب سے کیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معارب کے انتظامیہ کے علاقہ اور جادف کے درمیان شاہراہ سے گزر رہی تھی۔ ستمبر میں بھی البائدہ میں ڈرون حملے کئے گئے تھے جن میں دو جنگجو مارے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT