Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی

یمن میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی

عدن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فضائی حملوں میں جو القاعدہ کے تربیتی کیمپ پر یمن میں جاریہ ہفتہ کئے گئے تھے، 70 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 28 زخمی ہیں۔ جزیرہ نمائے عرب کے ایک عہدیدار نے خبر دی ہیکہ قبائیلی ذرائع کے بموجب کم از کم 40 عسکریت پسند ہلاک اور 25 زخمی ہیں۔ امریکہ کے محکمہ دفاع نے کہا کہ اس کے خیال میں کئی عسکریت پسند اس فضائی حملے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ القاعدہ نے یمن کی جو حوثی باغیوں اور حکومت حامی فوج کے درمیان ہورہی ہے ، فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی زیرقیادت عرب اتحاد کے ذریعہ جنوبی یمن تک اپنی مہم کو توسیع دی ہے۔ حضرموت کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ گذشتہ سال اپریل میں صوبائی دارالحکومت مکلا پر بھی قبضہ کیاگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT