Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / یمن میں ہندوستان کے 70 ملاح پھنس گئے گجرات سے تعلق رکھنے والے ان ملاحوں کو محفوظ طور پر نکالنے کی مساعی

یمن میں ہندوستان کے 70 ملاح پھنس گئے گجرات سے تعلق رکھنے والے ان ملاحوں کو محفوظ طور پر نکالنے کی مساعی

نئی دہلی ۔ 13؍ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان نے آج کہا کہ یمن میں پھنسے ہوئے اس کے 70 ملاحوں کو محفوظ طور پر نکالنے کی کوشش کی جائیگی ۔ یہ ملاح اس گروپ میں شامل تھے جو جنگ زدہ ملک میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی ملاح گجرات سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروب نے کہا کہ یمن میں ہمارے سفارت خانہ کو وہاں کی صورتحال کا علم ہے اور ہندوستانیوں کو محفوظ طورپر نکالنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ گجرات کے مختلف ساحلی مواضعات سے تعلق رکھنے والے تقریبا 70 ملاح گذشہ پندرہ دن سے یمن میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ پانچ کشتیوں کے ذریعہ کارگو ڈیلیوری کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ گجرات کے ملاحوں کے ایک گروپ نے یہ بات بتائی ۔ اس نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان ملاحوں کو بچا لیا جائے ۔ یمن میں چھ ہندوستانیوں کی ہلاکت کے بعد یہ پتہ چلا کہ دیگر ہندوستانی بھی یہاں پھنسے ہوئے ہیں ۔ تقریبا  پندرہ دن قبل پانچ کشتیوں کے ذریعہ گجرات کے 70 ملاح یمن گئے ہوئے تھے ۔ ان کی حالت ابتر بتائی جا رہی ہے ۔ بعض فورسیس نے ان کے پھنسے ہوئے مقامات پر اندھا دھند بمباری کی ہے ۔ یہ لوگ گذشتہ رات ہی اس بمباری سے بال بال بچ گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT