Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / یمن میں ہیضہ کی وباء‘ 115 فوت

یمن میں ہیضہ کی وباء‘ 115 فوت

صنعا ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے 115افراد فوت ہوگئے جبکہ 8500بیمار دواخانہ میں زندگی اور موت کی جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ مریضوں کی آمد مسلسل جاری ہے ۔ بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیب احمر کے بموجب دارالحکومت صنعا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آئی سی آر سی  کے ڈائرکٹر آپریشنس ڈامنیک اسٹیل ہارڈ نے کہا کہ ہمیں اب ہیضہ کی وباء کے سنگین خطرہ کا سامنا ہے ۔ انہوں نے یمن کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 115 افراد 27اپریل سے گذشتہ کل تک فوت ہوچکے ہیں ۔ جب کہ 8500سے زیادہ مشتبہ مریض ہیضہ کی وباء کی بناء پر اسی دوران 14سرکاری ہاسپٹلوں میں ملک گیر سطح پر زیر علاج ہیں ۔ 10گورنریٹس نے گذشتہ دنوں میں 2300افراد کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ یہ دوسری بار ہے جب کہ ایک سال کے اندر اندر یمن میں ہیضہ کی وباء پھیلی ہے ۔ یمن عالم عرب کا غریب ترین ملک ہے جہاں پر سعودی تائید یافتہ حکومت اور ایرانی تائید یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان تباہ کن خانہ جنگی ہورہی ہے ۔ ملک کا آدھے سے زیادہ علاقہ اس خانہ جنگی میں تباہ ہوچکا ہے ۔ گذشتہ دو سال کے دوران جنگ سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولتیں مفقود ہیں ۔ اسٹیل ہارڈ نے کہا کہ دواخانے اپنی گنجائش سے زیادہ مریضوں کا علاج کررہے ہیں ۔ ایک بستر پر ہیضے کے چار مریضوں کو سونے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اسپتال کے باغ میں بھی مریض موجود ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT