Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

عدن۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازعہ کے دوران 72 گھنٹے کی جنگ بندی جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔اسماعیل ولد شیخ احمد کا کہنا تھا کہ انھیں یمن میں فریقین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جنگ بندی پر عمل کریں گے۔یمنی صدر منصور ہادی کی فوجیں دارالحکومت صنعا پر قابض حوثی باغیوں سے محو جنگ ہیں۔خصوصی ایلچی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے کئے گئے ایک فضائی حملے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملہ حوثی باغیوں کے رہنماؤں کو ہلاک کرنے کے لیے کیا گیا لیکن قبرستان غلط معلومات کی وجہ سے نشانہ بن گیا ۔امریکہ، برطانیہ اور اقوامِ متحدہ کے ایلچی یمن میں فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔اپنے بیان میں اسماعیل ولد شیخ احمد کا کہنا تھا کہ انھیں یمن میں فریقین نے جنگ بندی کے لیے متفقہ شرائط و ضوابط پر عمل درآمد کا یقین دلایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 19 اکتوبر کی رات کو شروع ہونے والی 72 گھنٹے کی اس جنگ بندی میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT