Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / یمن کو ایران کا کٹھ پتلی نہیں بننے دیں گے، فوجی سربراہ کا عہد

یمن کو ایران کا کٹھ پتلی نہیں بننے دیں گے، فوجی سربراہ کا عہد

۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی المقدشی نے کہا ہے کہ فتح ونصرت کی خبریں ملک کے کونے کونے سے مل رہی ہیں۔ تعز سے صعدہ تک اور الجوف سے صنعاء تک بہادر فوج باغیوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑرہی ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب دارالحکومت صنعاء بھی باغیوں کے قبضے سے آزاد ہوگا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل المقدشی نے ان خیالات کا اظہار شمال مشرقی صنعاء ، نھم محاذ اور دیگر مقامات پر اگلے مورچوں کے دورے اور فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے حلیف یمن کو ایران کی کٹھ پتلی بنانے کی سازش کررہے ہیں مگر ہم یمن میں ایرانی تجربے کی کلوننگ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی قوم اپنی اور مادر وطن کی عرب شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔
یمنی صدر، اقتدارکی منتقلی کیلئے تیار !
۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے عبوری مرحلے کے دوران منتخب ہونے والے نئے صدر کو اقتدار منتقل کرنے کا عندیہ ہے اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد کے نقشہ راہ کے ردعمل میں نو مطالبات پیش کیے ہیں۔ان میں حوثی باغی لیڈر کو جلاوطن کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔یمنی حکومت نے اسماعیل ولد شیخ احمد کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ امن منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں یمن میں استحکام کی ضمانت نہیں دی گئی ہے بلکہ حوثیوں کو نوازا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT