Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / یمن کی سرحد کے قریب بحرین کے 5 فوجی ہلاک

یمن کی سرحد کے قریب بحرین کے 5 فوجی ہلاک

دبئی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بحرین نے آج اعلان کیا کہ اس کے 5 فوجی جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقہ میں ہلاک ہوگئے۔ انہیں یہاں سرحد کے دفاع میں مدد کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ بحرین سعودی زیرقیادت عرب مخلوط اتحاد میں گذشتہ مارچ سے شامل ہے اور یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کررہا ہے تاکہ ریاض میں جلاوطن صدر یمن عبدالرب منصور ہادی کو دوبارہ برسراقتدار لایا جائے۔ جمعہ کے دن اسلحہ خانہ میں دھماکہ سے مشرقی یمن میں متحدہ عرب امارات کے 22 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT